بھارت کا پاکستان مخالف ھسٹیریا-اپنی ہر ناکامی پاکستان کے ذمے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طورپر بھارتی محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کا کہنا تھاکہ بھمبھر گلی سے پونچھ کی طرف جاتے ہوئے بھٹا دھوریاں کے مقام پر فوجی ٹرک پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی، واقعے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے-بعد ازاں بھارتی آرمی ہیڈکوارٹر ناردرن کمانڈ نے ایک بیان میں واقعے کو دہشتگردی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی ٹرک پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھمبر گلی سے پونچھ کے راجوڑی سیکٹر کی طرف جاتے ہوئے برسات اور دھند کا فائدہ اٹھاکر نامعلوم دہشتگردوں نے بھارتی فوجی ٹرک پر حملہ کردیا، مبینہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ٹرک نے آگ پکڑ لی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں راجوڑی واقعہ بھی پلوامہ طرز کا خود ساختہ حملہ لگتا ہے،خودساختہ راجوڑی واقعے کا مقصد G-20 اجلاس کو سرینگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے۔