بھارت : نوجوان نے باپ کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑےکر دیے
بھارت میں قتل کی واردات کے بعد لاش کو بدترین طریقے سے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32 ٹکڑے کر کے انہیں کنویں میں پھینک دیا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ ملزم کو گرفتار کر کے اسے جوڈیشل کسٹڈی میں جیل بھیج دیا گیا ہے، ملزم نے 6 دسمبر کوغصے میں آکر اپنے 53 سالہ والد کو لوہے کے ڈنڈے مار کر قتل کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم نے والد کی لاش کے ٹکڑے اپنے ہی کھیت کے کنویں میں پھینک دیے تھے۔ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے۔اس کے علاوہ دہلی میں نومبر میں ہی قتل اور لاش کے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ کا کہناتھا کہ انہوں نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنے بیٹے کی مدد سے اس کے سوتیلے باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھے تھے۔