بھارت میں کسانوں نےمطالبات تسلیم ہونےکےبعد احتجاج ختم کردیا
بھارت میں کسانوں نے حکومت کی متنازعہ زرعی اصلاحات واپس لینے پر رضامندی کے بعد ایک سال سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ وزراء کی طرف سے پیداوار کی ضمانتی قیمتوں سمیت دوسرے مطالبات پر غور کرنے پر اتفاق کئے جانے کے بعد کیا گیا۔کسانوں کے رہنما گورنام سنگھ چپرونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ کو جائزہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو احتجاج دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔