بھارت میں اومی کرون کا خدشہ، 109مسافر لاپتہ

خدشے کے سبب چھپ جانے والے 109مسافروں میں سے زیادہ تر کے فونز بند ہیں،بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بیرون ملک سے آئے 295 مسافروں میں سے 109مسافروں کا پتہ نہیں چل سکا، ان مسافروں میں اومی کرون کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ روز اومی کرون ویرینٹ کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اومی کرون ویرینٹ کے خدشے کے سبب چھپ جانے والے 109مسافروں میں سے زیادہ تر کے فونز بند ہیں اور ان میں سے کچھ کے گھروں پر تالا لگا ملا ہے۔