بھارت دنیا میں جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک
بھارت دنیا میں جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت کی تحقیق کرنے والے ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سیپری) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران پوری دنیا میں فروخت ہونے والے ہتھیاروں کا 11 فیصد اکیلے انڈیا نے خریدا۔
سیپری کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کی جانب سے ہتھیاروں کی اتنی زیادہ مانگ کی وجہ چین اور پاکستان سے اس کی سرحدی کشیدگی ہے۔
مئی 2020 میں وادی گلوان میں ٹکراؤ کے بعد انڈیا کی چین سے کشیدگی بہت بڑھ گئی اور سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات جبکہ ہتھیار نصب کیے گئے ہیں