بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پلے بیک سنگر جوبن نوٹیال گزشتہ روز مبینہ طور پر عمارت کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی چوٹ لگی۔حادثے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔