بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر بین الاقوامی میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا انہوں نےکہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امتیازی تفریق سے نمٹنے کے لیے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔جے شاہ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی۔