بھارتی طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا
کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی معروف ایئر لائن کے مسافروں سے بھرے طیار ے نے کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر لائن ’ سپائس جیٹ ‘ کا طیارہ 100 سے زائد مسافروں کو لے کر دہلی سے دبئی جارہا تھا کہ اڑان کے کچھ دیر بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر پائلٹ نے کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی ، کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی جس میں تمام مسافر محفوظ رہے ہیں ۔مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔