بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان کی صحت میں بہتری

ڈینگی کا شکار ہونے والے بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی بخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

اس حوالے سے اداکار کے منیجر نے بتایا ہے کہ سلمان خان تیزی سےصحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔