بھارتی ریاست کیرالا میں نیپا وائرس سے متاثرہ بچے کی ہلاکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سالہ بچے میں نیپا وائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد ہی بچے کی ہلاکت ہوگئی۔
ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے تصدیق کی ہے کہ کیرالا میں مزید 60 سے زائد افراد میں وائرس کیتصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا میں 2018 سے نیپاوائرس سے درجنوں اموات رپورٹ ہو چکی ہیں،
یہ بھی یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس انفیکشن ’زونوٹک النیس‘ یعنی ایسی بیماری ہےجو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے جبکہ یہ آلودہ غذہ اور وائرس سے متاثرہ شخص کے سے قریبیرابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نیپا وائرس کے عالمی وبا کا خطرہ بننے کے امکان کے پیش نظر اسے‘Priority Pathogen’ قرار دیا گیا ہے۔