بھارتی خاتون ریسلر ریتو پھوگٹ نے اپنے منگیتر سچن سنگھ سے شادی کرلی
بھارتی خاتون ریسلر اور ایم ایم اے فائٹر ریتو پھوگٹ نے اپنے منگیتر سچن سنگھ سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر بھی شیئر کیں جس کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ریتو پھوگٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شادی کا دن میرے لیے بہت ہی خاص تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ کی دیگر 2 بہنیں بھی ریسلر ہیں۔واضح رہے کہ ریتو پھوگٹ نے 2016 ءمیں کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔