بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا میں گِر گئیں
بھارتی اداکار ہ کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ کے دوران دریا میں گِر گئیں۔اداکارہ کنگنا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکانٹ پر اس واقعے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ پاں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں گر گئیں تاہم وہ محفوظ ہیں۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ بےحد پرجوش ہوتے ہیں تو ایسا ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ آج کل آسام میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم ایمرجنسی میں اداکارہ بھارتی سیاستدان اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی بھی خود لکھی ہے جبکہ وہ خود ہی ہدایتکاری بھی کریں گی۔