بچوں کو گھر کے کام کرنے کی عادت ڈالیں
ھارورڈ یونیورسٹی کی پچھلے 85 سال سے جاری تحقیق کے مطابق جو بچے اپنے گھر کے کاموں میں والدین کا ہاتھ بٹاتے ہیں وہ بڑے ہو کر زندگی کی مشکلات کا اچھے طریقے سے مقابلہ کرتے ہیں – تحقیق جو کہ 468 کامیاب زندگی گزارنے ھارورڈ گریجویٹ پر جاری ہے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے والوں کو روزگار کے لئے کام کرنا چاہیے- گھر میں والدین کی مدد کرنے والے بچوں میں والدین اور معاشرے سے محبت کی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں –