بلوچستان میں مزید 10لاکھ سے زائد افراد کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ
صوبے میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 890ارب روپے مالیت کے نقصانات ہوئے ، بحالی کے لیے 491ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رپورٹ
سیلاب سے متاثرہ بلوچستان میں مزید 10لاکھ سے زائد افراد کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے کے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے،بلوچستان کو سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 890ارب روپے مالیت کے نقصانات ہوئے لیکن بحالی کے لیے 491ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے باعث بلوچستان میں مزید 10لاکھ سے زائد افراد کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،دوسری جانب شدید سرد موسم نے کھلے آسمان تلے رہنے والے سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، متاثرین سیلاب زندگی کی جانب پھر سے لوٹنے کی کوششوں میں ہیں لیکن دکھ،غم اور نقصان بہت زیادہ ہے،حکومت، این جی اوز اور مخیرحضرات کو اپنی مسلسل کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا، پریشان حال متاثرین کی نئی زندگی کی آس دلانی ہو گی اورخوشیاں لوٹانا ہوں گی۔