بلوچستان میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکا؛ کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر گزشتہ روز سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں ایک کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن فہد، چار دیگر بہادر سپوتوں لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون سمیت جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے شہادت کو قبول کیا۔