بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ حکومت کاتاریخی فیصلہ ہے: محمودالرشید

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید سے چیئرمین بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ملک حما دعلی اعوان ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔ میاں محمودالرشید کا کہنا تھاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی حکومت کاتاریخی فیصلہ ہے۔ عمران خان نے اپنا پنجاب کی عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کردیاکہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کروانا اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا عمران خان کاوژن ہے۔ حماد اعوان نے میاں محمودالرشید کی مقامی حکومتوں کے انتخابات کروانے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔