برطانیہ میں سیاسی بحران ایک بار پھر بڑھنے لگا

برطانیہ میں سیاسی بحران ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور وزیر خزانہ کے بعد وزیر داخلہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے 6 ہفتے قبل ہی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم امیگریشن معاملے اور ان کے اور وزیراعظم کے لز ٹرس کے خیالات میں اختلاف رائے پایا جاتا تھا۔برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے سویلا بریورمین کی جگہ گرانٹ شاپس کو نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔