برطانوی گلوکار ہیری سٹائلز پر کھانے پینے کی اشیا پھینکنے کا سلسلہ جاری

ایک شخص کی جانب سے پھینکی گئی ٹافی آنکھ میں لگنے پر مداحوں کا اظہار ناراضگی

برطانوی گلوکار ہیری سٹائلز پر کانسرٹ کے دوران مداح نے ٹافی پھینک دی جو ان کی آنکھ میں لگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر ہیری اسٹائلز پر مداحوں میں موجود کسی شخص نے ٹافی ماری جو ان کی آنکھ پر لگی۔سوشل میڈیا پر 28سالہ ہیری اسٹائلز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ان کے مداحوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں گلوکار نے اپنے لاس اینجلس کے دورے کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔