برطانوی وزیر اعظم کا اگلے ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اگلے ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ اگلے ہفتے سے انگلینڈ میں کورونا پابندیوں میں نرمی ہوجائے گی ، ورک فرام ہوم اور بند جگہوں پر ماسک پہننے کی پابندی ختم ہوجائے گی جبکہ ہوٹل اور کلب جیسے عوامی مقامات میں داخلے کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔بوسٹر ڈوز مہم کے بعد انگلینڈ میں اومی کرون کی پیک آچکی ہےجبکہ جاپان نے اومی کرون کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے دارالحکومت ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، فیصلے کے بعد جاپان کی آدھی آبادی پابندیوں کی زد پر آچکی ہے۔دوسری جانب پیرا گوئے کے صدر ماریو ایبدو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ، ہانگ کانگ میں چوہوں کی قسم میں کورونا وائرس کے 11 کیسز کی تصدیق کے بعد ہزاروں ہیمسٹرز کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔