بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کراچی میں مارکیٹیں رات ۹ بجے بند کرنے کا حکم
سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں تمام شادی ہالز ۱۰ بجے جبکہ تمام بازار، دکانیں، مارکیٹس اورشاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس کو رات 11 بجے تک بند کرنا ہوگا، جبکہ پیٹرول پمپ، ہسپتال، میڈیکل اسٹورز، بیکری اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ پابندیاں ایک ماہ کے لئے جاری رہیں گی