بالی ووڈ کی معرو ف اداکارہ جس نے اپنی شادی پر 3ہزار کا جوڑا پہنا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بالی وڈ میں اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ اداکار ہوں یا پھر اداکارائیں اپنی شادی بڑی دھوم دھام سے کرتے ہیں، شادی کا جوڑا ہو یا پھر مقام مہنگے سے مہنگا ہی منتخب کیا جاتا ہے۔تاہم آج ہم ایک ایسی معروف بالی وڈ اداکارہ کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے اپنی شادی اتنی سادگی سے کی کہ انہوں نے اپنی شادی پر صرف 3 ہزار روپے کا جوڑا زیب تن کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ویواہ اور میں ہوں نا’ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ امریتا راو بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراوں میں سے ایک تھیں، ان کی سادگی، ان کی معصومیت، اور ان کی خوبصورتی نے بہت سے لوگوں کو اپنا فین بنایا۔اداکارہ بھلے ہی کئی سالوں سے فلم انڈسٹری سے دور ہوں لیکن ان کے مداح آج بھی ان سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں۔ امریتا را ونے 2014 میں آر جے انمول سے شادی کی تھی اوردونوں ایک بچی کے والدین ہیں، حال ہی میں ایک نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی شادی کے اخراجات اور شادی کے لباس کے بارے میں کھل کر بات کی۔ امریتا راو اور آر جے انمول نے پونے کے ایک مندر میں سادگی سے شادی کی اور یہی وجہ ہے کہ جوڑے کی یہ شادی عام بالی وڈ شادیوں سے بہت مختلف تھی۔ اداکارہ امریتا را ونے انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے اپنی شادی پر صرف ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کیے، جن میں شادی کے ملبوسات، سفر اور دیگر تمام اخراجات شامل تھے۔سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے جوڑے پر صرف 3 ہزار روپے خرچ کیے۔امریتا را وکے مطابق شادی سے پہلے ہی میں نے انمول سے کہا تھا کہ میں شادی کو سادہ رکھنا چاہتی ہوں،شادی پر کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں بلکہ سادہ روایتی لباس پہننے کا انتخاب کیا جس کی قیمت صرف 3 ہزار روپے تھی جبکہ شادی کے مقام پر بھی صرف 11 ہزار روپے خرچ ہوئے۔