بالوں سے محروم افراد کے لیۓ خوشخبری، گنج پن سے نجات ممکن ہوگیا
جاپانی محققین نے بالوں سے محروم افراد کو گنج پن کی پریشانی سے نجات کی نوید سنادی، ایسی شافٹس تیار کرلی گئی ہیں جس سے بالوں کو گرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیبارٹری میں کامیابی سے بالوں کی شافٹس تیار کرلی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں میں بالوں کے گرنے کے علاج کا راستہ کھل سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر فُوکُودا جُنجی سمیت اس گروپ نے امریکی جریدے سائنس ایڈوانسز میں اپنے نتائج شائع کیے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوہے کے جنین کی جلد سے دو قسم کے خلیے نکالے اور پھر ان کو جوڑنے کے لیے پروٹین کا استعمال کیا۔