بالائی علاقوں میں موسم سرما کی دوسری برفباری،سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ

بالائی علاقوں میں ہونے والی موسم سرما کی دوسری برفباری سے مہوڈنڈ، اوشو، گبرال اور مٹلتان کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جب کہ مہوڈونڈ جھیل پر سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں ہونے والی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔برف کی چادر اوڑھے ہوئے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جب کہ خشک میوہ جات، چائے، قہوہ اور کافی کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔