بابر اعظم کی بنگلادیش کے خلاف میچ میں زبردست کارکردگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد حارث کی کھل کر تعریف کی۔میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آئندہ میچز میں ہم نے پوری کوشش کرنی ہے اور اپنا پورا زور لگانا ہے، ہر کھلاڑی کو میچ ختم کرنے کی کوشش کرنی ہے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ پچھلے دو میچز میں جس طرح تمام لوگ ٹیم بن کر کھیلے، آگے بھی اسی طرح کھیلنا اور چلنا ہے، ٹیم کی جیت کے لیے اپنا 100 فیصد حصہ شامل کرنا ہے۔