بابر اعظم کا عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی طرح پاکستان کو دوسری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں رواں سال ہونے والے ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے کی کوشش کروں گا اور عمران خان کی طرح اپنے نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ بابر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ اچھا پرفارم کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے، میری تو یہی کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کریں اور ورلڈ کپ جیتتے۔