بابر اعظم نے اپنا پیار میں پکارا جانے والا نام، اپنا کرکٹ آئیڈل اور اپنا مشغلہ بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بابر اعظم سے سوالات و جوابات کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ اس ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تیزی کے ساتھ سوالات کا جواب دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنا پیار میں پکارا جانے والا نام، اپنا کرکٹ آئیڈل اور اپنا مشغلہ بھی بتایا۔بابر اعظم کے مطابق انہیں پیار میں ’بوبی‘ پکارتے ہیں۔ان سے ان کے کرکٹ آئیڈل کا سوال گیا گیا تو اس کے جواب میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ کسی بولر کو چھکا مارنے کی خواہش رکھتے ہیں جس پر بابر اعظم نے انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کا نام لیا۔اسی طرح جب ان سے ان کے مشغلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں شاپنگ اور اسنوکر پسند ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سے ان کے پسندیدہ شاٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں کور ڈرائیو پسند ہے۔