بابر اعظم نے انضمام الحق کو پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان کی پوزیشن بھی خطرے میں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بابر اعظم بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے لیے بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 5280 رنز بنا کر انضمام الحق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، بابر اعظم سے قبل انضمام الحق تیسری پوزیشن پر موجود تھے جنھوں نے بطور کپتان 5179 رنز بنائے تھے۔اس فہرست میں دوسرا نمبر عمران خان کا ہے ، انہوں نے بطور کپتان پاکستان کے لیے 5655 رنز بنائے ہیں ، امید کی جارہی ہے کہ بابر اعظم جلد ہی عمران خان سے دوسری پوزیشن چھین لیں گے۔ 7392 رنز بنا کر مصباح الحق بطور کپتان پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ۔