بابر اعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابر اعظم کے پوائنٹس 808 سے کم ہو کر 799 ہو گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گزشتہ ہفتے ٹی ٹوئنٹی بیٹر کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھے۔
پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس 861 سے کم ہو کر 849 ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے رینکنگ میں دوسرے پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے پر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی 15 ویں سے 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔