بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر قرار

بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر قرار دے دیا.

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے. بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔