ایلون مسک نے اے آئی ٹیکنالوجی کو خطرناک قرار دے دیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹنگ )ٹیسلا کمپنی کے بانی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار انسانیت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے عام کاموں کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار سے ایسا ماحول پیدا ہو جائے گا کہ جس کے باعث انسان مشینوں کو چلانا بھول جائے گا جو اے آئی ٹیکنالوجی کو متحرک کرتی ہیں۔ایلون مسک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر بےضرر انحصار بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ہم یہ بھی بھول جائیں گے کہ یہ مشینیں کیسے چلائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ مائیکروسافٹ نے اپنے سرچ انجن اور دیگر مصنوعات کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کر لیا ہے۔

ElonMusk

ArtificialIntelligence

AITechnology