ایف اے ٹی ایف اور پاکستان
ویب ڈیسک ؛ فیفٹ نے حال ہی میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی ہیں۔ فیفٹ کا مطلب "فائنلشل ایکشن ٹاسک فورس” ہے۔یہ۳۹ ممالک پر مشتمل ایک ٹاسک فورس ہے جو منی لانڈرنک ،دہشتگرد گروپوں کی مالی امداد روکنے جیسے اقدامات کی نگرانی کرتا ہے۔اسکا ہیڈکواٹر پیرس میں ہے۔ فیفٹ نے ایک طویل عرصے سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا تھا اور اس کا مطالبہ تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلے اس کے ۳۴ نکاتی ایجنڈے کو پورا کرنا ہوگا ۔گرے لسٹ میں ان ملکوں کو رکھا جاتا ہے جہاں "مالی بے ضابطیاں "زیادہ پائی جاتی ہوں۔
اگرچہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا عمل ابھی صرف شروع ہوا ہے جوکہ اکتوبر میں مکمل ہو گا تاہم پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔وائٹ لسٹ میں آنے کے بعد دنیا کا پاکستان پر زیادہ اعتبار ہوگا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر گروپوں کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں ۔
وائٹ لسٹ میں آنے کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ کوئی بھی ملک یا ادارہ پاکستان کو براہ راست بڑی رقم منتقل کر سکے گا جو کہ اس سے پہلے کسی دوسرے ملک کے via پاکستان کو منتقل کی جاتی تھی۔