ایشیا کپ کیلئے لاہور آمد پی سی بی کو جھنڈی دکھادی گی۔

ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی نہ ہی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر، بھارتی بورڈ کے سیکریٹری اور سب سے با اثر عہدیدار جے شاہ نے آنے کی دعوت قبول کی ۔ البتہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد پیر کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔

وفد میں بورڈ کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم وفد میں شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے۔ مہمانوں کو آمد پر گلدستے پیش کیے گئے۔

راجر بنی اور راجیو شکلا نےباہمی سیریز پر پی سی بی کو واضح طور پر یہ کہتے ہوئے ہری جھنڈی دکھادی کہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں