’ایسا بھی کیا پیسے کا لالچ‘، بشریٰ اقبال کی ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے

کراچی(نیوز ڈیسک)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دبے الفاظ میں دانیہ ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عدالت میں اپنے مرحوم شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔اس سے قبل دانیہ کی والدہ کے یہ بیانات بھی سامنے آتے رہے کہ عامر لیاقت جو کچھ چھوڑ کر گئے ہیں وہ سب اب دانیہ کا ہے۔تاہم اب گزشتہ روز بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ ‘ ایسا بھی کیا پیسے کی لالچ کہ کسی انسان کی جان، مال، عزت سب کھا جاؤ، وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر’ ۔انہوں نے کہا کہ ‘دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی عدالت میں زبان نہیں اعضاء بولیں گے، وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہِ فرار نہیں ملے گی’۔بشریٰ اقبال نے ہیش ٹیگز میں یہ بھی لکھا ہے کہ ‘اللّٰہ سے ڈرو’، ‘اللّٰہ سب جانتا ہے’۔اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے اظہارِ خیال کیا جارہا ہے کہ بشریٰ اقبال نے یہ ٹوئٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کے لیے کی ہے۔ایک صارف نے دانیہ کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔