ایرانی گول کیپر اپنے ہی ساتھی سے ٹکرا کر ہیڈ انجری کا شکار
فٹبال ورلڈکپ میں ایرانی گول کیپر علی رضا اپنے ہی ساتھی سے ٹکرا کر ہیڈ انجری کا شکار ہوگئے۔انگلینڈ کیخلاف میچ کے 20ویں منٹ میں ہیری کین کے کراس پر گول بچانے کی کوشش میں علی رضا کی ساتھی کھلاڑی ماجد حسینی سے ٹکر ہوئی، ناک سے خون جاری ہونے کے باوجود حیران کن طور پر انھیں واپس نہیں بلایا گیا، تھوڑی دیر بعد ہی وہ میدان میں گرے تو اسٹریچر پرمیدان سے باہر لے جایا گیا۔بطور متبادل حسین حسینی کو میدان میں اتارا گیا، انجریز کو چیک کرنے میں وقت ضائع ہونے پر پہلے ہاف کا کھیل مکمل کرنے کیلیے 14منٹ اضافی دینا پڑے۔