اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے،راکھی ساونت

بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت اپنی دوسری شادی کے بعد سے ہی ایک بار پھر شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم اس بار انہوں نے لو جہاد کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت عرف فاطمہ نے اپنے مذہب تبدیلی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسے اپنی مرضی قرار دیتے ہوئے لو جہاد کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے انہیں تبدیل مذہب میں کوئی مسئلہ نہیں ، انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے، یہ ہندوستان ہے کوئی طالبان تو نہیں اور یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو لوجہاد سے جوڑنے سے گریز کیا جائے کیوں کہ اس سے ان کا معاملہ اور پیچیدہ ہوجائے گا۔