اٹھارویں صدری کی پرانی جینز، ہزاروں امریکی ڈالرز میں فروخت

اٹھارویں صدری کی ایک پرانی جینز 78 ہزار 400 امریکی ڈالرز میں فروخت ہوئی تو سب ورطہ حیرت میں پڑ گئے۔ فروخت ہونے والی پرانی جینز اٹھارویں صدی میں 80 کی دیہائی میں تیار کی گئی تھی۔ہزاروں امریکی ڈالرز میں فروخت ہونے والی پرانی جینز لاوارث کان سے ملی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جینز کے ماہر مائیکل ہیرس کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز قیمت میں فروخت ہونے والی جینز مغربی امریکہ کے ایک لاوارث کان سے دریافت کی گئی تھی۔جینز کو خریدنے والے زپ اسٹیونسن کا کہنا ہے کہ جس قسم کی جینز انہوں نے خریدی ہے وہ بہت ہی کم ملتی ہے جب کہ یہ تو نہایت اچھی اور بہتر حالت میں ہے۔ انہوں نے جینز کو ایک خزانہ قرار دیا ہے۔