اومیکرون غیرمعمولی شرح سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت
اومیکرون کیسز77ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں، سربراہ ٹیڈروس ادہانوم
عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ اومیکرون ویرینٹ غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے جینیوا میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 77 ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس بات کا امکان ہے ہے جن ممالک میں اومیکرون کی موجودگی کااعلان نہیں کیا گیا وہاں بھی یہ موجود ہو۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون جس رفتارسے پھیل رہا ہے وہ اس سے پہلے کسی ویرینٹ میں نہیں دیکھی گئی۔ اگراومیکرون مہلک نہ بھی ہوتب بھی بڑی تعداد میں اومیکرون کیسز صحت کے سسٹمز پربوجھ ثابت ہوں سکتے ہیں۔