اوآئی سی دنیا میں امن، سلامتی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کررہی ہے ، اقوام متحدہ
روشن مستقبل کیلئے ہم ملکر مشترکہ چیلنجز پر قابو پاسکتے ہیں،سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا او آئی سی و زرائے خارجہ کونسل اجلاس کے د وران ویڈیو بیان
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اوآئی سی دنیا میں امن، سلامتی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کررہی ہے ، روشن مستقبل کیلئے ہم ملکر مشترکہ چیلنجز پر قابو پاسکتے ہیں۔منگل کو اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے د وران اپنے ویڈیو بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اوآئی سی دنیا میں امن، سلامتی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مو¿ثر کردار ادا کررہی ہے ،ترقی پذیر ملکوںکو سماجی عدم مساوات سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، روشن مستقبل کیلئے ہم ملکر مشترکہ چیلنجز پر قابو پاسکتے ہیں ۔