انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے اسلام آباد پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے انگلش کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔ انگلش کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلے گی۔پاکستان پہنچنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سال 2005 کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اس نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 سیریز کھیلی تھی تاہم اب انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچی ہے۔