انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )امریکی ڈالر کی اڑان آج بھی جاری ہے، جو آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کا ہو گیا تھا۔