انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا
راولپنڈی (ویب ڈیسک ) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، 146 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 486 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔