انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 303 روپے تک گر گئی۔

کاروباری دن کے آغاز سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 94 پیسے کی کمی کے بعد 303 روپے تک پہنچ گیا۔ اپنے بلند ترین مقام سے ڈالر کی قدر میں 4 روپے 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا کلوزنگ ریٹ 304 روپے 94 پیسے تھا۔