انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آ گئ
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے سپورٹس آنر 2023ء ایوارڈ شو میں شرکت کی، اس ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ سیگمنٹ کے دوران انوشکا شرما نے ویرات سے شادی اور متاثر ہونے کی وجہ بتادی۔ریڈ کارپٹ سیگمنٹ میں میزبان نے اس جوڑی سے پوچھا کہ "آپ دونوں میں سے کون اہم تاریخیں بھول جاتا ہے؟” جس پر ویرات کوہلی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ "میری یاد داشت تھوڑی بہتر ہے تو انوشکا مجھے یاد رکھنے کے لیے اہم تاریخیں پہلے سے بتا دیتی تاکہ میں میں وہ تاریخیں یاد رکھوں”۔انوشکا نے ویرات کوہلی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں شادی سے قبل ویرات کی یاد داشت سے بہت متاثر ہوئی تھی میں نے سوچا ان کی اچھی یاد داشت میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی کیونکہ میری یاد داشت بہت خراب ہے۔