انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کرگئی

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہوگئی ہے۔

یہ بات میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتائی۔

اس وقت فیس بک کو ہر ماہ 2 ارب 96 کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں تو انسٹاگرام بہت تیزی سے اس کے قریب پہنچ رہی ہے۔مارک زکربرگ نے یہ بھی بتایا کہ دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کو روزانہ 2 ارب سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ 3 ارب 70 کروڑ افراد میٹا کی کسی ایک ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔