امریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ نیٹ ورک ایران، ترکی، عمان اور جرمنی میں قائم ہیں -یہ کاربن فائبر، ایپوکسی ریزنز اور میزائلوں میں استعمال ہونے والا دیگر مواد بناتے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جینس کے انڈر سیکرٹری برائن نیلسن کے مطابق، "یہ پیچیدہ خفیہ پروکیورمنٹ نیٹ ورکس” ایران کو اپنی مصنوعات بیچتے ہیں – یاد رھے ایران پر اس کے جوہری پروگرام اور میزائلوں کی تیاری کی صلاحیتوں کے حوالے سے پابندیاں عائد ہیں۔