امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتے بھرتے اچانک نیچے آ جاتا ہے۔کاروبار کے آغاز میں آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔