امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

گزشتہ کچھ روز سے امریکی ڈالر اپنی قدر کھو رہا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہونے کے بعد 269 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔