امریکی سپر ماڈل بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی جریدے ’جی کیو‘ نے اسٹائلش افراد کی فہرست میں بیلا حدید کو پہلا نمبر دیا ہے، میگزین کے مطابق 26 سالہ بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت ہیں، کیونکہ وہ وہ ہر قسم کا لباس جس میں خواتین ، مردوں، سمارٹ ویئر او ر پارٹی ویئر ملبوسات کو سب سے اچھے طریقے سے زیب تن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔میگزین میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ امریکی ماڈل مردوں کے ملبوسات کو مرد حضرات سے بھی زیادہ بہتر انداز میں پہنتی ہیں۔واضح رہے سپرماڈل بیلا حدید کو سائنسی طور پربھی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔