امریکہ کی بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کی مزمت ۔
5 جون کو بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور پارٹی کے ایک اور رہنما نوین کمار جندال نے پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے تھے اور دنیا بھر میں اس عمل کی شدید مذمت اور احتجاج کے بعد بی جے پی کو ان دونوں رہنماؤں کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے ان بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کرنا پڑا تھا۔
پارٹی نے نوپور شرما کو معطل کر دیا تھا اور نوین کمار جندال کو نکال دیا تھا۔
اس توہین آمیز اقدام پر بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا تھا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی کو مسلم ممالک اور دیگر اقوام میں مذمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے ایشیا میں مسلمان احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے تھے تاہم اب بھارت میں مظاہرین کو حکومت کی جانب سے شدید کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔