امریکا کی معمر ترین خاتون 115 برس کی ہوگئیں

بیسی ہینڈرکس نے اپنی 115 ویں سالگرہ شیڈی اوکس کیئر سینٹر میں منائی، تین بچوں نے بھی تقریب میں شرکت کی

امریکا کی معمر ترین خاتون115 برس کی ہوگئیں۔ امریکا کی ریاست آئیووا کے شہر لیک سٹی کی شہری بیسی ہینڈرکس نے اپنی 115 ویں سالگرہ شیڈی اوکس کیئر سینٹر میں منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں بیسی کے تین بچوں نے شرکت کی جن میں ان کی بیٹی جوان شیفر بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔ جوان شیفر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ اس کو الفاظ میں کس طرح بیان کریں۔ یہ شاندار بات ہے کہ وہ اب بھی ان کے بیچ موجود ہیں۔ بیسی جب 13 سال کی تھیں تب ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کی۔ ان کے بیٹے لیون ہینڈرکس کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہمیشہ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ان کے لیے سب سے پہلے خاندان تھا۔ رواں برس کے ابتدا میں ٹھیلما سٹکلِف کے 115 سال اور 108 دن کی عمر میں انتقال کے بعد بیسی ہینڈرکس امریکا کی معمر ترین شہری بن گئی تھیں۔ جبکہ بیسی دنیا کی چوتھی معمر ترین فرد ہیں۔